ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق اس اجلاس میں حجۃ الاسلام سيد عاقل علی نقوی نے رمضان المبارك كے فضائل اور عبادتی اعمال كو بيان كرتے ہوئے كہا یہ مہينہ خداوند قدوس سے گناہوں كی معافی مانگنے كا بہترين موقع فراہم كرتا ہے اس لئے رمضان المبارك سے پہلے اپنے آپ كو آمادہ كرنا چاہیے ۔
انہوں نے امام صادق كی رمضان المبارك كے بارے میں حديث كی طرف اشارہ كيا كہ جو اس مہينے میں گناہگار باقی رہے وہ بد بخت ترين انسان ہے ۔ اس مہينے میں زيادہ سے زيادہ قرآن كريم كی تلاوت كرنی چاہیے ۔ صحيفہ سجادیہ كی دعاؤں اورنہج البلاغہ كے ذريعے اس مہينے كی بركتیں حاصل كرنی چاہیے ۔
ياد رہے كہ یہ اجلاس 9 جولائی كو ماڑی انڈس میں منعقد ہوا جس میں علمائے كرام كے علاوہ عوام كی بڑی تعداد نے شركت كی ہے ۔
1049595