لاہور ؛ اسلامی اقتصادی نظام كا جائزہ

IQNA

لاہور ؛ اسلامی اقتصادی نظام كا جائزہ

سياسی اور سماجی گروپ : پاكستان كے العلم انسٹی ٹيوٹ كی كوششوں سے لاہور میں واقع علامہ اقبال ہال میں منعقدہ ايك سيمينار كے دوران اسلامی اقتصادی نظام كا جائزہ لياگيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ جنوب مغربی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق ، اس سيمينار كےدوران روزنامہ "پاكستان" کے چيف ایڈیٹر "مجيب الرحمان شامی" کے علاوہ مذہبی مفكرين اور شعراء جیسے "اوريا جان" اور "محمد ابراہيم" كےعلاوہ بہت سے اقتصادی ماہرين نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اسلام كے پاس جامع اقتصادی نظام ہونے كے باوجود عالم اسلام اس نظام كی پيروی نہیں كرنا چاہتے ، خطاب كيا ہے ۔
ماہرین نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی اقتصادی نظام کا پھیلاؤ اسلامی ممالک کی جانب سے ایک ضروری امر ہے اور ان معاشروں کا مغربی نظام اقتصاد کی پیروی سے اجتناب کرنا چاہیئے ؛ کیونکہ مغربی نظام اقتصاد سود پر قائم کیا گیا ہے درحالنکہ اسلام ہر قسم کے سود کا حرام قرار دیتا ہے ۔
1050495