تركی ؛ ماہ رمضان كی آمد كے موقع پر مساجد كی صفائی

IQNA

تركی ؛ ماہ رمضان كی آمد كے موقع پر مساجد كی صفائی

سيای اور سماجی گروپ : تركی كے صوبے "ارزروم" كے شہر "پالانڈوكن" میں ماہ رمضان المبارك كی آمد كے موقع پر شہر بھر كی مساجد كی صفائی كی گئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ جنوب مغربی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق ، ۹ جولائی كو پالانڈوكن كے مئير اورہان بلوٹر Orhan Bulutlar نے خيال ظاہر كيا ہے كہ مساجد كی صفائی تين سال سے شہر كی بلدیہ كے ذمہ ہے اور بلدیہ كے حكام اور كاركن ماہ رمضان سے قبل شہر كی تمام مساجد كی صفائی كرتے تھے ۔
انہوں نے مزيد كہا : مساجد اللہ تبارك وتعالی کی عبادت اور اس کی بارگاہ میں خشوع و خضوع کے اظہاركی جگہ ہے اسی لیے اس جگہ كو پاك و پاكيزہ ہونا چاہيئے ؛ مساجد کے ٹرسٹیز سال بھر ان کی صفائی کو اہمیت دیتے ہیں اور ہمیشہ اس کام کو احسن طریقے سے انجام دیتے ہیں ، لیکن شہر کی بلدیہ ماہ رمضان کی آمد کےموقع پر ان مقدس مقامات کی صفائی اور تعمیر نو کا کام کرتی ہے اور تمام حکام اور کارکنان اس عمل پر افتخار کرتے ہیں۔
1050851