امام خمينی (رہ) نے عملی طور پر دين اور سياسيت كو بيان كيا ہے

IQNA

امام خمينی (رہ) نے عملی طور پر دين اور سياسيت كو بيان كيا ہے

سياسی اور سماجی گروپ : پاكستان كے علما اور مذہبی مفكرين نے ايك كانفرنس كے دوران كہا ہے كہ امام خمينی (رہ) نے عملی طور پر دين اور سياست كے درميان موجود رابطے كو بيان كيا ہے اور اس عمل كی بنا پر ايران میں اسلامی حكومت كی بنياد ركھی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ جنوب مغربی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق ، مجلس وحدت مسلمين شعبہ سندھ كی جانب سے "نصيرآباد" میں امام خمينی (رہ) كی ياد میں منعقدہ ايك كانفرنس كےدوران علما اور مفكرين نے خيال ظاہر كيا ہے كہ امام خمينی (رہ) ايك بين الاقوامی شخصيت تھے ، ان کے افکار اور عمل نے دنيا بھر كے لوگوں كے پر گہرے اثرات مرتب كیے ہیں ۔
واضح رہے کہ اس کانفرنس کے دوران خطبا نے امام راحل (رہ) کی شخصیت کے مختلف پہلؤوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا : امام خمینی (رہ) نے عملی طور پر دین اور سیاست کے باہمی رابطے کو بیان کیا ہے اور قرآنی تعلیمات کی بنا پر ایران میں اسلامی حکومت کی تاسیس کی ہے اور ایران کی اسلامی حکومت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ دین اور سیاست کبھی بھی ایک دوسرے سے جدا نہیں ہیں ۔
1050488