بوسنيا ؛ ۵۲۰ مسلمانوں كی باقيات كو دوبارہ دفن كرنے كی تقريب كا انعقاد

IQNA

بوسنيا ؛ ۵۲۰ مسلمانوں كی باقيات كو دوبارہ دفن كرنے كی تقريب كا انعقاد

سیاسی و اجتماعی گروپ : جمہوریہ بوسنیا کے مسلمانوں کی نسل کشی کی سالانہ یاد کے موقع پر اس افسوسناک واقعے کی نذر ہو جانے والے ۵۲۰ مسلمانوں کی باقیات کو بھی شہر صربرنيتسای میں دفن کر دیا گیا ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کے شعبہ یورپ کی رپورٹ کے مطابق سترہ برس قبل بوسنیا کے شہر صربرنيتسای اور ھرزگوین میں نسل کشی کے دوران مارے جانے والے ۵۰۰ مسلمانوں کی باقیات کو اس افسوسناک واقعے کی سالانہ یاد کے موقع پر بدھ کے روز دفن کر دیا گیا ۔
اس مناسبت سے ہزاروں افراد کا اجتماع منعقد ہوا کہ جنہوں نے یورپ میں رونما ہونے والی تاریخ کی اس بدترین نسل کشی کی سالانہ یاد میں شرکت کی ۔
قابل ذکر ہے کہ آٹھ ہزار مسلمانوں کے قتل عام کی اس عالمی یاد میں ایرانیوں کے نمائندہ وفد نے بھی شرکت کی ۔
1051577