ايران كی قرآنی خبر رساں (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق خطيب جمعہ تہران حجۃ الاسلام كاظم صديقی نے رمضان المبارك كی آمد كے موقع پر كہا شعبان كے باقی دنوں میں خدا كی طرف توجہ ، استغفار ، اور احكام اسلامی سے رابطہ رہنا چاہیے تا كہ رمضان كی بركتوں سے بہتر فيض حاصل كرسكیں ۔
حجۃ الاسلام صديقی نے خواتين اور بيداری اسلامی كانفرنس كے بارے میں كہا : دنيا كے مختلف ممالك كی ہزاروں خواتين تہران میں جمع ہوئی اور اہم بات یہ كہ ان تمام خواتين كی امام خامنہ ای سے ملاقات تھی جس میں انہوں نے خواتين كے لئے بڑے قيمتی مطالب بيان كئے ۔
انہوں نے كہا خواتين كو اپنے اسلامی تشخص كی طرف پلٹنا چاہیے ۔ آج ايك سو سال سے اسلام اور انسانيت كے دشمن تمام وسائل كی مدد سے اسلامی خواتين كو اپنے راستے سے ہٹا كر شيطانی راستے پر چلانا چاہتے ہیں مغربی دنيا میں عورت كا كوئی مقام نہیں فقط خواہشات نفسانی كا ذريعہ قرار ديتے ہیں۔
اس لئے انسانی حقوق اور بين الاقوامی تنظيموں كو بے ايمانی اور اپنے جرائم كے راستے میں آلہ كار بنايا ہوا ہے ۔
1051749