سياسی سماجی گروپ : غير ملكی قوتیں خصوصا امريكہ اوراسرائيل اسلامی قوت سے خوف زدہ ہیں اس لئے تفرفہ پردازی كر رہے ہیں ۔ آج كل افسوس كے ساتھ كہنا پڑ رہا ہے كہ عرب ممالك میں ہر طرف سنی اور وہ شيعہ كی بات چل رہی ہے ہم یہ بات كيوں نہیں كر رہے كہ ہم پہلے درجہ پر مسلمان اورانسان ہیں اور اگر ہم ہاتھوں میں ہاتھ دے كے كھڑے ہو جائیں ان غلط افكار سے چھٹكارا حاصل كر لیں گے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے تيونسی روز نامہ نگار اور تجزیہ نگار ھاجرالمطيری سے خواتين اور بيداری اسلامی كانفرنس كے موقع پر گفتگو كی ہے اس كا خلاصہ پيش كر رہے ہیں ۔
ھاجر المطيری بھی بہت ساری ديگر خواتين كی طرح یہ اعتقاد ركھتی ہیں جو باتیں ايران كے بارے میں سنی تھیں ايران اس كے برعكس ہے ۔ دشمنان اسلام امريكہ اور اسرائيل ايران اسلامی كا جھرہ خراب كرنا چاہتے ہیں اس میں بعض عرب ممالك ان كے آلہ كار بن گئے ہیں ۔
جھوٹ پھيلا رہے ہیں تفرقہ پردازی كر رہے ہیں شيعہ اور سنی كے مسائل كو ہوا دے رہے ہیں، اس لئے اسلام كی قوت سے ڈر تے ہیں ، آج عرب ممالك میں تحريكوں كو عر سپرنگ كا نام دے رہے ہیں حالانكہ پر عرب سيرنگ نہیں بلكہ یہ اسلامی بيداری ہے لوگ اسلام اور دين كی طرف آئے ہیں جس سے استعمار خوف زدہ ہے
1052017