ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ سنٹرل ايشيا كی رپورٹ كے مطابق اكسٹھ سالہ مرحوم واقف عبد اللہ اف كہ جنہیں اس حزب كے ديگر سرگرم كاركنوں كے ہمراہ ۱۲ جولائی بروز جمعرات كو گرفتار كيا گيا تھا ، بيماری كے زير اثر انتقال كر گئے ہیں ۔
حزب اسلامی كے ايك مسئول حيدر علی نے واضح كيا : حكومت نے اس اسلامی رہنما كو بے بنياد الزامات كے تحت گرفتار كيا اور شواہد كے مطابق وہ گرفتاری سے قبل بالكل صحيح و سالم تھے ليكن زندان میں عائد كردہ الزامات ، عدالت كے ظالمانہ فيصلے اور نفسياتی دباؤ كے باعث بيماری میں مبتلا ہوئے ۔
قابل ذكر ہے كہ آذر بائيجان كی حكومت نے عبد اللہ كی تشويشناك حالت كے باوجود ان كی آزادی سے متعلق اہل خانہ اور اسلام پسندوں كی درخواست كو مسترد كر ديا تھا ۔
1051980