اتھوپيا ؛ حكومت كی جانب سے مسلمانوں كے امور میں مداخلت

IQNA

اتھوپيا ؛ حكومت كی جانب سے مسلمانوں كے امور میں مداخلت

سياسی اور سماجی گروپ : ۱۴ جولائی كو اتھوپيا كی حكومت نے مسلمانوں كے امور میں بےجا مداخلت كے سلسلے كو جاری ركھتے ہوئے دارالحكومت "آديس آبابا" كی مسجد پر حملہ كر كے ۲۰۰ سے زائد مسلمانوں كو زخمی كر ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ افريقا كی رپورٹ كے مطابق ، پوليس نے مسلمانوں كو احتجاجی مظاہرے برپا كرنے كے الزام میں وحشيانہ تشدد كا نشانہ بنايا ہے جس كے نتيجے میں تقريبا ۲۰۰ سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔
اسی طرح پوليس نے اس حملے كے دوران آنسو گيس كا استعمال بھی كيا ہے اور حملے كے اگلے دن ہی حكومتی حكم سے ۷۲ مسلمانوں كو گرفتار كر لياہے ۔
سركاری ترجمان "شيملس كمال" نے دعوی كيا ہے كہ شہر آديس آبابا كے مسلمان نمازی اس مسجد كو سياسی اغراض كے لیے استعمال كرتے ہیں ۔
1053264