افغانستان كی پارليمنٹ كے نمائندوں كا روس كے مذہبی مقامات كا دورہ

IQNA

افغانستان كی پارليمنٹ كے نمائندوں كا روس كے مذہبی مقامات كا دورہ

سياسی سماجی گروپ: روس كے دورے پر گئے ہوئے افغانستان كے پارليمانی وفد نے ماسكو شہر كےجامع مسجد اور دارالحكومت كےمذہبی مقامات كا دورہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق جمھوری اسلامی افغانستان كا پارليمانی وفد فصل ھادی مسلم ياد كی سر براہی میں روس كا دورہ كررہا ہے اس دورہ میں ماسكو كے جامع مسجد اورمفتی كونسل روس كے مركزی دفتر كادورہ كيا ہے ان مذہبی مقامات كے دورے كے دوران روس كے علمائے سے باہمی امور پر تبادلہ خيال بھی كيا گيا ہے ۔
اس ملاقات میں روس كے مفتی اعظم كے مشير دامير حضرت عزت اولين نے روس میں اسلام كے ظہور اوراس خطے میں مسلمانوں كے مقام كے بارے میں تفصيلات بتائیں ہیں ۔
افغانستان كے پارليمانی وفد نے دو طرفہ اسلامی روابط كے استحكام پر زور ديا ہے ۔
1053521