ايرانی عوام ماھانہ 15 ارب تومان ضرورت مندوں كو ديتے ہیں

IQNA

ايرانی عوام ماھانہ 15 ارب تومان ضرورت مندوں كو ديتے ہیں

سياسی سماجی گروپ : عوامی ريليف كمیٹی كے ڈپٹی نے اعلان كيا ہے كہ ايرانی عوام ماھانہ 15 ارب تومان صدقہ فنڈ میں ڈالتے ہیں ۔ البتہ بعض مہينوں میں اس سے بھی زيادہ اضافہ ہوتا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے عوامی ريليف كمیٹی كے ڈپٹی سعيد ستاری نے گفتگو كرتے ہوئے كہ ان صدقات كی زيادہ مقدار ضرورت مندوں كے كھانے پر خرچ ہوتی ہے ۔ انہوں نے كہا كہ ايرانی عوام صدقے كے لئے ركھے گئے بكسوں میں ماھانہ ۱۵ ارب تومان صدقہ ڈالتے ہیں اور بعض مہينوں میں اور بھی اضافہ ہو جاتا ہے ۔
اس سے ضرورت مندوں كے لئے گھر،غذا، روزگار، تعليم اورعلاج كے مسائل حل كئے جاتے ہیں۔ انہوں نے كہا كہ سب سے زيادہ صدقات رمضان المبارك كے مہينے میں ڈالے جاتے ہیں ۔
1053421