انڈونيشيا ؛ زيبا ترين مسجد كا انتخاب

IQNA

انڈونيشيا ؛ زيبا ترين مسجد كا انتخاب

سياسی اور سماجی گروپ : انڈونيشيا كے شہر پاڈانگ كے علاقے پاووہ كی مسجد دارالفلاح كو ملك كی زيبا ترين اور صاف ستھری مسجد كے طور پر منتخب كيا گياہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ جنوب مغربی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق ، مسجد دارالفلاح نے شہر كی زيباترين اور صاف ستھری مساجد كے مقابلے میں شريك ايك ہزار ۳۳۸ مساجد میں سے زيبا ترين مسجد كا اعزاز حاصل كياہے۔
۱۵ جولائی كو شہر میں مساجد كی انجمن كے صدر ماييگوس ناصر نے خيال ظاہر كيا ہے كہ مسجد دارالفلاح نے اس مقابلے میں پہلی پوزيشن حاصل كی ہے جبكہ كورانجی علاقے كی مسجد الامين اور المہاجرين علاقے كی مسجد بوگا پايانگ نے دوسری اور تيسری پوزيشن حاصل كی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ شہر پڈانگ كے شہريوں نے مساجد كی صفائی اور غبار روبی میں بہت اہم كردار ادا كيا ہے درحالنكہ اس سے قبل یہ كام مساجد كے متولی كيا كرتے تھے ۔
1054385