ايرانی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا)كے شعبہ مركزی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق ، ۱۶ جولائی كو قزاقستان كے مفتی اعظم اور مسلمانون كے امور كی نگرانی كرنے والے ادارے كے سربراہ نے اپنے پيغام میں ماہ رمضان كی آمد كے موقع پر مسلمانوں كو مبارك باد پيش كی ہے ۔
انہوں نے واضح كيا ہے كہ قزاقستان اور بيشتر اسلامی ممالك ۲۰ جولائی كو ماہ رمضان كے پہلا دن اور اسی طرح ۱۹ اگست كو عيد الفطر كا اعلان كيا ہے ۔ اور دنيا بھر كے مسلمان اس پربركت مہينے میں روزہ ، عبادات اور قرأت قرآن كريم سے استفادہ كریں گے ۔
1055016