انڈونيشيا كی مساجد ماہ رمضان میں روزہ داروں كی ميزبان

IQNA

انڈونيشيا كی مساجد ماہ رمضان میں روزہ داروں كی ميزبان

سيايسی اور سماجی گروپ : انڈونيشيا كی بہت سی مساجد كے متوليوں نے ماہ مبارك كے استقبال اور روزہ داروں كو خصوصی سہوليات فراہم كرنے كے لیے مساجد كو تيار كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كےشعبہ جنوب مشرقی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق ،۱۸ جولائی كو جكارتا كی مسجد (سونڈاكلاپا) كے متولی نے خيال ظاہر كيا ہے كہ ہر علاقے كی مسجد كو مسلمانوں كی عبادت كے لیے پرسكون جگہ ہونا چاہيئے ۔
انہوں نے واضح كياہے كہ مساجد كے متوليوں نے ماہ رمضان كے دوران مختلف تربيتی اور تعليمی پروگراموں اور اسلامی تعليمات سے استفادہ كے لیے مساجد كو آمادہ كيا ہے ۔
انہوں نے كہا : سونڈا كلاپا مسجد كے متوليوں نے مذہبی ماہرين اور علما كے توسط سے ماہ رمضان كی فضيلت كے بارے میں خطابات ، قرآن كے تعليمی كورسز اور اسلامی معارف كی تعليمی كلاسوں جيسے پروگراموں كو نمازيوں كے لیے منعقد كرنے كا اہتمام كيا ہے ۔
1057625