انڈونيشيا ؛ لامپونگ میں رمضان كے خصوصی پروگراموں كے لیے ۵۵ مليون روپیہ مختص

IQNA

انڈونيشيا ؛ لامپونگ میں رمضان كے خصوصی پروگراموں كے لیے ۵۵ مليون روپیہ مختص

سياسی اور سماجی گروپ : انڈونيشيا كے جزيرے سوماٹرا كے صوبے كميلينگ سے شہر لامپونگ میں واقع جامع مسجد جامع الانصار میں رمضان كے خصوصی پروگراموں كے لیے ۵۵ مليون انڈونيشين روپیہ مختص كیے گئے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ جنوب مشرقی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق ،۱۶ جولائی كو جامع الانصار مسجد كے متولی عبد اللہ مستقيم نے خيال ظاہر كيا ہے كہ خطابات ، افطاری كا اہتمام ، قرآنی محفلوں كا انعقاد ان خصوصی پروگراموں كے اصلی محور ہوں گے ۔
انہوں نے واضح كيا ہے كہ صوبے كے ممتاز مذہبی ماہرين اور مفكرين ماہ رمضان كے دوران يومیہ نمازوں كے بعد خصوصا افطار سے پہلے ماہ رمضان كے اعمال اور فضائل كے ساتھ ساتھ اسلامی تعليمات كے بارے میں لوگوں كے لیے خطاب كریں گے ۔
1056412