كينيا كے صدر كی جانب سے ماہ رمضان كے آغاز كی مناسبت سے مسلمانوں كو مباركباد

IQNA

كينيا كے صدر كی جانب سے ماہ رمضان كے آغاز كی مناسبت سے مسلمانوں كو مباركباد

سياسی اور سماجی گروپ : كينيا كے صدر موايی كيباكی نے اپنے ايك پيغام میں ماہ رمضان كی آمد كے موقع پر مسلمانوں كو مبارك باد پيش كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ افريقا كی رپورت كے مطابق، ۲۰ جولائی كو كينيا كے صدر نے اپنے پيغام میں كينيا كے مسلمانوں سے ماہ مبارك كے دوران امن اور قومی يكجہتی كے لیے دعا مانگنے كی درخواست كی ہے ۔
كيباكی نے اس پربركت مہينے میں تمام مسلمانوں كے لیے خير وبركت كی اميد كرتے ہوئے خيال ظاہر كيا ہے كہ ماہ رمضان ، مسلمانوں كے لیے خاص مہينہ ہے كيونكہ مسلمان اس مہينے میں اپنے جسم و جان كو گناہوں كی آلودگيوں سے پاك كرنے كے ساتھ ساتھ جود و سخا كی نمائش بھی كرتے ہیں ۔
1058594