وہابيوں كے ہاتھوں تاتاری عالم دين كی شہادت

IQNA

وہابيوں كے ہاتھوں تاتاری عالم دين كی شہادت

سياسی اور سماجی گروپ : تاتارستان كے مفتی اعظم كے معاون كو وہابيوں سے وابستہ انتہا پسند گرپوں نےدہشت گردانہ حملے میں قتل كر ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ يورپ كی رپورٹ كے مطابق ، مفتی اعظم كے معاون "ولی اللہ حضر يعقوب اف" كو ان كے گھر كے قريب وہابيوں كے ايك گروپ كی جانب سے گولی مار كر قتل كر ديا گيا ہے ۔
اس المناك واقعہ كے ايك گھنٹے بعد مفتی اور مسلمانون كے امور كی نگرانی كرنے والے ادارے كے سربراہ "الدوز حضرت فيض اف" كی گاڑی میں بھی زوردار بم دھماكہ ہوا ہے جس كے بعد مفتی صاحب كی حالت تشويش ناك بتائی جاتی ہے ۔
مذكورہ ادارے كے اعلی سطح كے عہديدار نے خيال ظاہر كيا ہے كہ ملك كے مفتی كی گاڑی شہر قازان میں واقع موسين روڈ پر دھماكے سے تباہ ہوئی ہے اور دہشت گردوں نے دھماكے كے بعد مفتی صاحب پر فائرنگ بھی كی ہے ۔
1059205