ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شبعہ جنوب مغربی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق ، یہ تعليمی تربيتی كورس ۸ سے ۲۰ سال كی عمر كے ايك سو پچاس طلباء و طالبات كی موجودگی میں ۱۸ جولائی كو شروع ہوا جو ۱۸ اگست تك جاری رہے گا۔
واضح رہے كہ اس كورس كے دوران شريك افراد احكام ، اصول عقائد ،سيرت اور اسلامی اخلاق كی تعليم حاصل كریں گے جبكہ چھوٹے بچوں كے لیے سبق آموز گيموں كی صورت میں تعليم و تربيت كا بندوبست كيا گيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كورس كے شركاء كے لیے اسلامی اور قرآنی تعليمات پر مشتمل مقابلوں كا انعقاد اس تربيتی كورس كے ديگر پروگراموں میں شامل ہے ۔
1058567