ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ مركزی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق، مذكورہ اسلامی مجلے كا دسواں شمارہ وسطی ايشيا اور قزاقستان كے سابق مفتی اور مسلمانوں كی نگرانی كرنے والے ادارے كے سربراہ شيخ محمد صادق محمد يوسف كی حمايت اور رہنمائی كے ساتھ تيار اور شائع كيا گيا ہے ۔
اس مجلے كا نيا شمارہ رمضان كے حوالے سے مقالات اور مطالب جيسے ماہ رمضان كے بارے میں بنيادی باتیں ، خدا كے لیے روزہ ركھو ، روزہ كيا ہے ، رسول اكرم(ص) كے زمانے میں رمضان كے دوارن رونما ہونے والے اہم واقعات كا ذكر اور رمضان كے مہينے میں اعتكاف اور روزے كے احكام وغيرہ پر مشتمل ہے ۔
1061332