ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ شرق و جنوب شرق ايشيا كی رپورٹ كے مطابق انڈونيشيا كی وزارت تعليم و ثقافت كے تعاون سے «سينارماس» (SinarMas) كمپنی نے بروز اتوار ۲۵ جولائی كو افطاری كے بعد سينكڑوں قرآن مجيد يتيموں كو ہدیہ كیے ہیں ۔
اس پروگرام میں انڈونيشيا كے وزير تعليم و ثقافت محمد نوح(Muhammad Nuh)، سينار ماس كمپنی كے مسئول تعلقات عامہ سوهندرا ويرياديناتا (Suhendra Wiryadinata)،نے شركت كی اور ماہ رمضان كی مناسبت سے خطاب كيا ۔
قابل ذكر ہے كہ ماہ رمضان میں بہت سی انڈوينيشين كمپنياں افطاری اور يتيموں كی امداد كے لیے ايك دوسرے پر سبقت حاصل كرنے كی كوشش كرتی ہیں تاكہ اس با بركت مہينے كے ثمرات سے فيض ياب ہوں ۔
1061903