جوانوں کی اسلام کے حقیقی معارف سے آشنائی ایک ضروری امر ہے

IQNA

جوانوں کی اسلام کے حقیقی معارف سے آشنائی ایک ضروری امر ہے

بین الاقوامی گروپ : ملیسا کارٹر نے کہا : جوانوں کو اسلام کے حقیقی معارف سے آشنا کرنا ایک ضروری امر ہے جو مسلمان معاشرے میں بہت زیادہ مؤثر ثابت ہو سکتا ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کی رپورٹ کے مطابق ، بین الاقوامی قرآنی نمائش کے (ہدایت پانے والے) سیکشن میں ہر رات نو مسلم افراد میں سے ایک کو انتخاب کیا جاتا ہے جو اپنے مسلمان ہونے کے بارے میں گفتگو کرتا ہے ،اور آج اس نشست کے مہان خصوصی امریکہ کے (ملیسا کارٹر) تھے ۔
گزشتہ کئی سالوں سے امام خمینی (رہ) کے ذریعے حقیقی اسلام کی معرفی کے بعد دنیا بھر میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے اسلام قبول کیا ہے ۔
اگر اچھی طرح غور کیا جائے تو معلوم ہوگا کہ بہت سے انسانوں نے اپنی ہر چیز کو اسلام اور عقیدے کی راہ میں قربان کر دیا ہے ۔
1070827