ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، ۳ اگست كو گارڈين كونسل كے صدر آيت اللہ احمد جنتی نے نماز كے پہلے خطبے میں نمازيوں كو تقوی كی نصيحت كرتے ہوئے بعض مخصوص ایام اور ماہ رمضان كی دعاؤں كے بارے میں خطاب كيا ہے ۔
انہوں نے كہا : اس مقام پر ضروی ہے كہ پيغمبر اسلام (ص) كے اس عظيم الشان جملے كی طرف اشارہ كيا جائے جس میں انہوں نے اميرالمؤمنين (ع) سے خطاب كرتے ہوئے "الورع من محارم الله؛ گناہوں سے پرہيز " كو ماہ رمضان كا بہترين عمل قرار ديا ہے ۔
1069575