شيطان كے شر سے كيسے بچیں ؟

IQNA

شيطان كے شر سے كيسے بچیں ؟

سياسی گروپ : حضرت علی (ع) سے منقول حديث كے مطابق تفكر كے ذريعے قلب كو بيدار كرنا ، شياطين سے دوری اختيار كرنا اور تقوی الہی كے ذريعے انبياء كی قرب حاصل كرنا شر شيطان سے بچنے كا ذريعہ ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) دفتر رہبر انقلاب كی ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حوزہ علمیہ قم كے ممتاز استاد آيت اللہ علی عراقچی ہمدانی نے اپنی گفتگو كے دوران امام علی (ع) كی حديث كی طرف اشارہ كرتے ہوئے شيطان سے دوری كے طريقہ كار كی کچھ اس طرح وضاحت پيش كی ہے :
انسان ايك ايسا موجود ہے جس كو اول خلقت سے كسی نے بھی اس طرح نہیں پہچانا جس طرح پہچاننے كا حق تھا ، جن لوگوں نے انسان كے بارے میں تحقيقات كی ہیں آخر كار انہوں نےبھی اس بات كا اقرار كيا كہ (انسان ایک نامعلوم مخلوق ہے)۔
1070069