بين الاقوامی سطح پر اسلامی حقوق بشر كی ترويج قومی سطح پر اسلامی اقدار كی پابندی كے ذريعہ ممكن ہے

IQNA

بين الاقوامی سطح پر اسلامی حقوق بشر كی ترويج قومی سطح پر اسلامی اقدار كی پابندی كے ذريعہ ممكن ہے

سياسی گروپ : ہمیں یہ بات نہیں بھولنی چاہيئے كہ جب تك كوئی بھی معاشرہ اقدار ، عزت و احترم ، انسانی حقوق كی رعايت اور يكجہتی سے پر نہیں ہوگا ہم بين الاقوامی سطح پر اسلامی حقوق بشر كی بہتر انداز سے ترويج نہیں كرسكتے اور اس حوالے سے ہم اللہ كی بارگاہ میں مسؤل ہیں جس كا ہمیں جواب دينا چاہيئے۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، ايران كے اسلامی حقوق بشر كميشن نے ۴ اگست (اسلامی حقوق بشر اور انسانی كرامت كا دن) كی مناسبت سے مندرجہ ذيل بيان جاری كيا ہے :
بسم اللہ الرحمن الرحيم
وَنُرِيدُ اَن نّمُنّ عَلَی الَّذِينَ اسْتُضْعِفُوا فِی الْاَرْضِ وَنَجْعَلَهُمْ اَئِمَّهً وَنَجْعَلَهُمُ الْوَارِثِينَ
سال كی ابتدا سے مختلف مخصوص ایام منانے کے بعد اسلامی حقوق بشر اور انسانی كرامت كا دن آ پہنچا ہے ؛ ايسا دن جو اسلامی كانفرنس تنظيم كے اجلاس میں اسلامی حقوق بشر كی منظوری كی ياد تازہ كرنے اور اسلام میں انسانی حقوق كے جائزے كے ساتھ ساتھ انسانی كرامت كی حفاظت كا دن شمار ہوتا ہے ۔
1070446