ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، ثقافت ، ہنر اور مواصلات سينٹر كے شعبہ بين الاقوامی ثقافتی تعلقات كی كوششوں سے ۶ اگست كو "ميانمار میں مسلمان دشمنی كے اسباب اورنتائج" كے عنوان سے نشست منعقد كی گئی ہے ۔
عالم اسلام كے ثقافتی مطالعاتی گروپ كے توسط سے منعقد ہونے والی اس نشست كے دوران اصفہان يونيورسٹی كے ايجوكيشنل بورڈ كے ركن اور قومی سيكورٹی كميشن كے ركن "نوذر شفيعی" نے خطاب کیا ہے ۔
واضح رہے كہ نشست كے دوران ميانمار میں مسلمانوں كی تاريخ ، اس ملك كی سماجی اور اقتصادی صورتحال اور مسلمانوں پر تشدد میں اس كا كردار ، سياسی نظام اور مسلمان اسی طرح بين الاقوامی برادری اور ميانمار كے مسلمان جيسے موضوعات كا جائزہ ليا گیا ہے ۔
1070129