ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، ايرانی پارليمنٹ كے سابق ركن شہيد حسن آيت كے اكتيسویں يوم شہادت كی مناسبت سے (اسرار آيت) نامی دستاويزی فلم كی رونمائی كی گئی ہے ۔
واضح رہے كہ یہ تقريب آج ۴ اگست كو مقامی وقت كے مطابق رات ۸ بجے متعلقہ حكام كی موجودگی میں تہران كی شارع انقلاب پر واقع اسوہ ہال میں منعقد كی گئی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ پارليمنٹ میں دارالحكومت تہران كے نمائندے سيد حسن آيت كوانقلاب مخالف دہشت گرد گروپ كی جانب سے ۵ اگست ۱۹۸۱ كو رات ۸ بجے انكے گھر كے سامنے شہيد كر ديا گيا تھا ۔
1070675