ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے امام خامنہ ای (مد ظلہ العالی) كے دفتر كی اطلاع رساں ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ معظم لہ كے دفتر كی جانب سے آغا كے بيانات میں موجود قرآنی مباحث كو ہر روز منتشر كيا جا رہا ہے ۔
یہ مباحث قرآن كريم كے پہلے جزء سے تيسویں جزء تك كو شامل ہوں گی اور انہیں سحری كے وقت سائیٹ پر اپ لوڈ كيا جائے گا ۔
قابل ذكر ہے كہ ان سلسلہ وار دروس كا انيسواں درس حقيقت ايمان سے متعلق ہے كہ جس میں سورہ نمل آیۃ ۱۴ وَجَحَدوا بِها وَاستَيقَنَتها أَنفُسُهُم ظُلمًا وَعُلُوًّا ۚ فَانظُر كَيفَ كانَ عاقِبَةُ المُفسِدينَ كی توضيح و تفسير شامل ہے ۔
1074184