تسليم ، حقيقت ايمان

IQNA

تسليم ، حقيقت ايمان

سياسی گروپ : ايمان اور قبوليت ايمان ايك قسم كا سر تسليم خم كرنا ہے ۔ بعض اوقات انسان حقيقت كو سمجھتا ہے ليكن اس حقيقت كے سامنے نہیں جھكتا اور اس كے مقابلے میں اٹھ كھڑا ہوتا ہے لذا آپ ملاحظہ كرتے ہیں كہ یہاں علم كے مقابلے میں جہل و شك كا غلبہ ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے امام خامنہ ای (مد ظلہ العالی) كے دفتر كی اطلاع رساں ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ معظم لہ كے دفتر كی جانب سے آغا كے بيانات میں موجود قرآنی مباحث كو ہر روز منتشر كيا جا رہا ہے ۔
یہ مباحث قرآن كريم كے پہلے جزء سے تيسویں جزء تك كو شامل ہوں گی اور انہیں سحری كے وقت سائیٹ پر اپ لوڈ كيا جائے گا ۔
قابل ذكر ہے كہ ان سلسلہ وار دروس كا انيسواں درس حقيقت ايمان سے متعلق ہے كہ جس میں سورہ نمل آیۃ ۱۴ وَجَحَدوا بِها وَاستَيقَنَتها أَنفُسُهُم ظُلمًا وَعُلُوًّا ۚ فَانظُر كَيفَ كانَ عاقِبَةُ المُفسِدينَ كی توضيح و تفسير شامل ہے ۔
1074184