قرآنی نمائش كے شعبہ دانشگاہ میں آيت اللہ مدرس كی سوانح حيات سے آشنائی

IQNA

قرآنی نمائش كے شعبہ دانشگاہ میں آيت اللہ مدرس كی سوانح حيات سے آشنائی

سياسی گروپ : بيسویں بين الاقوامی قرآن كريم كے شعبہ دانشگاہ نے "مہر خوبان" كے عنوان سے ايك خصوصی پمفلٹ شايع كيا ہے كہ جس میں معروف سياستدان، عالم دين اور رضا خان كی ظالمانہ پاليسيوں كے خلاف آواز بلند كرنے والی ہر دلعزيز شخصيت آيت اللہ شہيد سيد حسين مدرس كے حالات زندگی اور جدوجہد كی تفصيلات تحرير ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق بيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش نے ايك قابل توجہ اقدام كرتے ہوئے آيت اللہ شيد سيد حسن مدرس كی سوانح حيات اور جدوجہد كی تفصيلات متعارف كرانے كا اہتمام كيا ہے ۔
یہ خصوصی اشاعت وزارت علوم و تحقيقات كے اسٹال پر دستياب ہے اور اس میں آقائے مدرس كی زندگی كے نازك ترين لمحات كی تصوير كشی كی گئی ہے ۔
1074265