اس نشست میں اسلامی بيداری كے اہداف اور اس كی وجوہات سے متعلق بات چيت اور تبادلہ خيال كيا جائے گا اسی طرح اسلامی بيداری كے خطے پر اثرات كے حوالے سے بھی اس نشست میں غور و خوض كيا جائے گا ۔
اس رپورٹ كے مطابق اسلامی بيداری كے حوالے سے خصوصی نشست آج رات ۹:۳۰ بجے سے بيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش كے ہال نمبر ۱ میں منعقد ہو گی ۔
قابل ذكر ہے كہ بيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش ۱۵ اگست تك مصلائے امام خمينی تہران میں جاری رہے گی اور اس میں مہمانوں كے لیے چاليس موضوعات پر مختلف اسٹالوں كا بندوبست كيا گيا ہے ۔
1074398