شام میں امن و امان برقرار ركھنے كے لیے قومی گفتگو بہترين لائحہ عمل ہے

IQNA

شام میں امن و امان برقرار ركھنے كے لیے قومی گفتگو بہترين لائحہ عمل ہے

سياسی گروپ : وزارت خارجہ كے افريقی و عربی معاون نے ايك مشاورتی اجلاس منعقد كر كے كہا : اجلاس اس بات پر يقين ركھتا ہے كہ شام میں نبرد آزما مختلف گروپوں كے درميان قومی مكالمے سے شام میں امن و امان قائم كيا جا سكتا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے وزارت امور خارجہ كے ادارہ اطلاعات و مطبوعات كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ وزارت امور خارجہ كے عربی و افريقی معاون حسين عبد اللھيان نے اجلاس میں شركت كا ہدف شام میں تشدد كا راستہ روكنا بتايا ہے اور واضح كيا ہے كہ تشدد سے كسی مسئلے كا بھی حل ممكن نہیں ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : كوفی عنان روڈ ميپ شام سے تشدّد ختم كرنے كے حوالے سے بہترين ہے اور تہران اس كا خير مقدم كرتا ہے ۔
1074209