ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق بيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش كے شعبہ دانشگاہ كا ايك اسٹال نشريات قرآن و عترت كے نام سے ہے ۔ اس اسٹال پر قرآن و عترت كے موضوع پر نشريات پيش كیے جانے كے علاوہ ايران كے اعلیٰ تعليمی اداروں كی جانب سے شايع كردہ قرآنی مجلّات كی فہرست بھی دی گئی ہے ۔
اس سافٹ وئير میں ۲۵ سے ۳۰ گھنٹے كی تعليمی وركشاپ ویڈيو فلم كے قالب میں شامل كی گئی ہے اور اس فہرست كے بادی النّظر میں مطالعے سے دانشگاہی نشريات سے آگاہی حاصل كی جا سكتی ہے ۔
1074962