ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق مشرق وسطیٰ مسائل كے ماہر سيد ھادی سيدافقہی نے اسلامی بيداری اور خطے كی تازہ ترين صورتحال كے عنوان سے منعقدہ ايك نشست میں كہا : اسلامی ممالك میں رونما ہونے والی تبديلياں عوامی تھیں اور انہیں كسی پارٹی يا گروپ كی طرف نسبت دينا درست نہیں ہے اور اسلام پسندوں كی كاميابی كی وجہ یہ ہے كہ عوام كا جھكاؤ اسلام كی جانب ہے اور انہوں نے اسلام كی حاكمیّت كے سامنے سر تسليم خم كيا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : اسلامی بيداری كی لہر استعمار اور اسرائيل مخالف تھی اور اسی وجہ سے ہم ديگر ممالك میں جو صورتحال ديكھ رہے ہیں ، اسے بلاشبہ اسلامی بيداری كے اثرات قرار ديا جا سكتا ہے ۔
1074606