صداقت ، اعلیٰ اخلاق اور اعتدال ؛ معاشرے كا نظم و نسق چلانے كے لیے امام علی (ع) كی سيرت كا نماياں پہلو

IQNA

صداقت ، اعلیٰ اخلاق اور اعتدال ؛ معاشرے كا نظم و نسق چلانے كے لیے امام علی (ع) كی سيرت كا نماياں پہلو

اجتماعی گروپ : تہران كے مئير نے نماز جمعہ سے قبل خطاب كرتے ہوئے كہا : صداقت ، اعلیٰ اخلاق اور ميانہ روی حضرت علی (ع) كی سيرت میں پوری طرح سے ملاحظہ كی جا سكتی ہے كہ جسے اسلامی جمہوریہ كے نظام میں عملی كرنے كی ضرورت ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق تہران كے مئير نے آج نماز جمعہ سے قبل خطاب كرتے ہوئے شہادت امير المومنين (ع) پر تمام مسلمانوں كی خدمت میں تعزيت پيش كی اور كہا : ماہ رمضان اللہ تعالیٰ سے متعلق ہے اور یہ بد اخلاقی ، دنيوی تعلقات ، ظلم و فساد سے دوری اور روح كو صيقل كرنے كا مہينہ ہے ۔ جس طرح انسان اپنے جسم كو سالم غذا بہم پنچانے كا نيازمند ہے اسی طرح روح كو بھی سالم غذا كی ضرورت ہوتی ہے ۔
1075133