حضرت علی (ع) كی ولايت قبول نہ كرنے پر لعنت خدا برستی ہے

IQNA

حضرت علی (ع) كی ولايت قبول نہ كرنے پر لعنت خدا برستی ہے

حوزہ علمیہ گروپ : آيت اللہ العظمیٰ سبحانی نے حضرت رسول (ع) سے منقول روايت جس میں امام علی (ع) كو پدر امّت كا خطاب ديا گيا ہے كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : جو بھی رسول اللہ (ص) اور حضرت علی (ع) كا عاق شدہ ہو ، ان كی ولايت سے دوری اختيار كرے اور ان كی زحمتوں كا اجر نہ دے وہ لعنت خدا كا مستحق ہو گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ العطمی سبحانی نے ۹ اگست بروز جمعرات كو اپنے درس میں سورہ زلزال كی تفسير كے بارے فرمايا : یہ قران كريم كی مكّی سورت ہے اور اس سورت میں اللہ تعالیٰ نے انسانوں كی سرنوشت اور دنيا میں بشريت كے ہدف كی جانب اشارہ كيا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : پيغمبر اكرم (ص) سے منقول ہے كہ میں اور علی (ع) اس امت كے روحانی والدين ہیں اور خدا كی طرف سے ان كے مولا ہیں ، جو بھی رسول اللہ (ص) اور حضرت علی (ع) كا عاق شدہ قرار پائے اور ان كی زحمات كا اجر نہ دے ، اس پر خدا لعنت كرتا ہے ۔
1075135