قرآنی سافٹ وئيرز كی تياری كے لحاظ سے ايران دنيا میں سرفہرست

IQNA

قرآنی سافٹ وئيرز كی تياری كے لحاظ سے ايران دنيا میں سرفہرست

سائيبر سپيس گروپ : سيد محمد حسينی نے ۴ قرآنی سافٹ وئيرز كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا : قرآن كے خادموں نے حالیہ برسوں میں قرآنی سافٹ وئيرز كی تياری كے حوالے سے انتہائی شاندار اقدامات كیے ہیں اور بلا شك و ترديد اس حوالے سے ايران كا دنيا میں پہلا نمبر ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق وزير فرہنگ و ارشاد اسلامی سيد محمد حسينی نے چار قرآنی سافٹ وئيرز كی رونمائی كی تقريب میں زور دے كر كہا : یہ سافٹ وئيرز داخلی اور خارجی سطح پر مورد استقبال قرار پائے ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : قيامت كے دن لوگوں سے قرآن و عترت (ع) كے بارے سوال ہو گا اور یہ سوال ہم میں سے ہر ايك شخص سے كيا جائے گا ۔
1074984