آيت «إِنَّ إِلی رَبِّك الرُّجْعَی‏» كی رو سے انسان كی حركت كا آخری مرحلہ قيامت ہے

IQNA

آيت «إِنَّ إِلی رَبِّك الرُّجْعَی‏» كی رو سے انسان كی حركت كا آخری مرحلہ قيامت ہے

حوزہ علمیہ گروپ ؛ آيت اللہ سبحانی نے بيان كيا : خدا وند عالم نے آيت «إِنَّ إِلی رَبِّك الرُّجْعَی‏» میں بندوں كو انتباہ كيا ہے كہ انسان كی حركت قيامت اور محشر كے حساب و كتاب پر منتہی ہو گی ؛ ہماری روايات میں مذكور ہے كہ خداوند انسانوں كو مہلت ديتا ہے ليكن انہیں ہرگز آزاد نہیں چھوڑے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ العظمی جعفر سبحانی نے بروز جمعرات اپنے درس تفسير میں واضح كيا : خداوند عالم اس آيت میں فرماتا ہے كہ انسان اللہ تعالیٰ كے حقوق ادا نہیں كرتا اور اپنی حدود سے تجاوز كرتا ہے اور یہ سركشی اس وقت ہوتی ہے كہ جب انسان بے نيازی كا احساس كرے ۔
قابل ذكر ہے كہ انہوں نے فرعون اور نمرود كی داستان كو اس مورد میں مایہ عبرت قرار ديا ۔
1067988