والدين اپنے بچوں كو حفظ قرآن كے لیے مجبور نہ كریں

IQNA

والدين اپنے بچوں كو حفظ قرآن كے لیے مجبور نہ كریں

نونہال و نوجوان گروپ : قرآنی نمائش كے شعبہ نونہال و نوجوان كے ماہر نے كہا : والدين توجہ كریں كہ حفظ قرآن كے حوالے سے اپنے بچوں كو مكمّل آزادی دیں اور اس امر میں ان پر زبردستی نہ كریں ۔
بين الاقوامی قرآنی نمائش كے شعبہ نونہال و نوجوان كے مشاور حجّت الاسلام و المسلمين علی رضا سبحانی نسب نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے كہا : والدين كی جانب سے ايك سوال متواتر كيا جاتا ہے كہ كس طرح اپنے بچوں كو حافظ قرآن بنايا جائے ؟
انہوں نے مزيد كہا : ہم انہیں یہ جواب ديتے ہیں كہ اپنے بچوں كی قرآن كريم سے آشنائی كا آغاز چار سال سے شروع كيا جائے اور انفرادی سطح پر حفظ كرانے كی بجائے انہیں بچوں كے قرآنی مدارس میں بھيجا جائے تاكہ ان كی مزيد حوصلہ افزائی ہو ۔
1074092