ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق "اسلامی بيداری ؛ اہداف اور امام راحل (رہ) كے نظريات كا اثر" كے عنوان سے یہ نشست كل ۹ اگست بروز جمعرات كو المصطفیٰ انٹرنيشنل يونيورسٹی كے طلبہ كی نگرانی میں منعقد ہوئی ۔
اس رپورٹ كے مطابق محمد رضا يوسفی نے اپنے خطاب میں كہا : اللہ تعالیٰ نے قرآن كريم كو كتاب بيداری كے عنوان سے نازل كيا اور اس كتاب كے اہداف ہیں كہ جن میں سے اہم ترين ہدف یہ ہے كہ ہم مسلمان اپنی تمام انفرادی اور اجتماعی سرگرميوں میں اللہ تعالیٰ كا قرب حاصل كریں ۔
1075283