اسلامی حكومت كی خواہش ؛ انقلاب اور اسلامی بيداری كی مشتركہ امنگ

IQNA

اسلامی حكومت كی خواہش ؛ انقلاب اور اسلامی بيداری كی مشتركہ امنگ

سياسی گروپ : اسلامی حكومت كے قيام كی نيت اور امنگ «لا اله الا الله»، كی عملی تعبير ، امريكہ اور اسرائيل جيسے مشتركہ دشمن ، جوانوں كا ہر اول دستہ ہونا ، انقلاب میں خواتين كی شركت اور فوجی قوت پر اعتماد نہ كرنا تمام اسلامی اور عربی انقلابوں كی مشتركہ اقدار ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق "اسلامی بيداری ؛ اہداف اور امام راحل (رہ) كے نظريات كا اثر" كے عنوان سے یہ نشست كل ۹ اگست بروز جمعرات كو المصطفیٰ انٹرنيشنل يونيورسٹی كے طلبہ كی نگرانی میں منعقد ہوئی ۔
اس رپورٹ كے مطابق محمد رضا يوسفی نے اپنے خطاب میں كہا : اللہ تعالیٰ نے قرآن كريم كو كتاب بيداری كے عنوان سے نازل كيا اور اس كتاب كے اہداف ہیں كہ جن میں سے اہم ترين ہدف یہ ہے كہ ہم مسلمان اپنی تمام انفرادی اور اجتماعی سرگرميوں میں اللہ تعالیٰ كا قرب حاصل كریں ۔
1075283