ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ايرانی پارليمنٹ كے ركن حجت الاسلام حبيب برومند نے كل ۱۳ اگست كو پارليمنٹ كے اوپن سيشن میں امريكہ كی جانب سے پابندياں سخت كیے جانے سے متعلّق خيال ظاہر كيا : امريكہ كچھ ممالك كے اندر جاسوسی كے الات نصب كر كے فضا ، دريا اور خشكی سے ہمارے اقدامات پر نظر ركھنے كی سعی كر رہا ہے ۔
اسی طرح انہوں نے دنيا بھر كی آزادی خواہ اور عدالت طلب قوّتوں كی بھرپور حمايت پر زور ديتے ہوئے كہا : ايران كے علاوہ دنيا كا كوئی بھی ملك عوامی اور آزادی پسند تحريكوں كا دفاع كرنے كی پوزيشن میں نہیں ہے ۔
1077848