قدرتی آفات كے موقع پر امداد رسانی میں امام خمينی (رہ) كے كلام پر توجہ كی ضرورت

IQNA

قدرتی آفات كے موقع پر امداد رسانی میں امام خمينی (رہ) كے كلام پر توجہ كی ضرورت

سياسی گروپ : امام خمينی (رہ) قدرتی آفات و حوادث كے وقت حكومتی امداد كے ساتھ عوامی امداد اور تعاون كی ضرورت پر بھی زور ديتے تھے اور انہوں نے كسی ايك آفت كے موقع پر فرمايا : ميرے بھائيواور بہنوں! اللہ كے بندوں كی امداد كے لیے فوری اقدامات كریں۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "جماران" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ صوبہ آذر بائيجان شرقی میں وقوع پذير زلزلہ كروڑوں ايرانيوں كو سوگوار كر گيا ۔ اگرچہ اس طرح كے واقعات ہمارے ملك سميت بيشتر ممالك میں ايك طبيعی امر ہے ليكن اس قسم كے واقعات سے ايك ملت كے تمام افراد كی ملّی اور قومی غيرت كا اندازہ ہوتا ہے اور اس قسم كے حادثات سے نمٹنے كے حوالے سے ان كی آمادگی کا بھی پتہ چلتا ہے ۔
1077781