حزب اللہ كی شجاعت سے صیہونيوں كی سياسی مشكلات میں اضافہ

IQNA

حزب اللہ كی شجاعت سے صیہونيوں كی سياسی مشكلات میں اضافہ

سياسی گروپ : ايرانی پارليمنٹ كے سربراہ نے اس بيان كے ساتھ كہا : ۳۳ روزہ جنگ میں شكست سے بين الاقوامی سطح پر اسرائيل كا غرور خاك میں مل گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے "خانہ ملت" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ علی لاريجانی نے ۱۳ اگست كو منعقدہ پارليمنٹ كے اوپن اجلاس میں خيال ظاہر كيا : ہم ايران كے اندر زلزلے سے جاں بحق ہونے والے افراد كے غم میں سوگوار ہیں ۔
انہوں نے اپنے بيان كے دوسرے حصّے میں كہا : آج سے چھ سال پہلے صیہونی حكومت نے ۳۳ روزہ جنگ میں رسوا كن شكست كو قبول كيا جس سے اسرائيل كا سياسی جنازہ نكل گيا لہٰذا ہم اس جنگ میں جان كا نذرانہ پيش كرنے والے شہداء كو خراج تحسين پيش كرتے ہیں اور حزب اللہ لبنان اور اس كے دلير رہنما سيد حسن نصر اللہ كو اس فتح كی سالگرہ كے موقع پر مباركباد پيش كرتے ہیں ۔
1077340