ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ايرانی پارليمنٹ كے زير اہتمام منعقد كیے جانے والے نویں قرآن كريم مقابلوں كا انعقاد سپيكر علی لاريجانی كی موجودگی میں كيا گيا ۔
اس تقريب میں ۳۹ اركان كو چار شعبوں ؛ قرائت ، ترتيل ، حفظ اور حفظ موضوعی میں انعام و اكرام سے نوازا گيا ۔
ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ان مقابلوں كا فائنل راؤنڈ ۴ اور ۵ اگست كو چار شعبوں قرائت ، ترتيل ، حفظ اور حفظ موضوعی میں منعقد كيا گيا تھا ۔
1077516