ايرانی خاتون شہری كی غير قانونی گرفتاری پر امريكی حكومت كے غير انسانی رویّے پر شديد تنقيد

IQNA

ايرانی خاتون شہری كی غير قانونی گرفتاری پر امريكی حكومت كے غير انسانی رویّے پر شديد تنقيد

سياسی گروپ : رامين مہمان پرست نے خانم مير قلی خان كی غير قانونی گرفتاری پر امريكی حكومت كے غير انسانی رویّے پر تنقيد كرتے ہوئے انہیں وطن واپسی پر مباركباد دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے وزارت خارجہ كے ادارہ اطلاعات و مطبوعات كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ امور خارجہ كے ترجمان رامين مہمان پرست نے اس بے گناہ ايرانی خاتون كی گرفتاری كو بيرون ملك مقيم ايرانی شہريوں كے اندر خوف و دہشت كی فضا قائم كرنے كے حوالے سے امريكی پاليسی كا حصہ قرار ديا ہے ۔
انہوں نے آخر میں كہا : وزارت امور خارجہ تمام بے گناہوں كی آزادی اور ان كے حالات كی بہتری كے لیے اپنی كوششیں جاری ركھے گی اور ہم آزاد بين الاقوامی شخصيات سے مطالبہ كرتے ہیں كہ اس حوالے سے امريكی حكومت پر دباؤ ڈالیں ۔
1077624