شام كو اسلامی اور قدرت مند ملك كی حيثيت سے باقی رہنا چاہيئے

IQNA

شام كو اسلامی اور قدرت مند ملك كی حيثيت سے باقی رہنا چاہيئے

سياسی گروپ : اسلامی جمہوریہ ايران كے صدر "احمدی نجاد" نے اپنے تيونسی ہم منصب كے ساتھ گفتگوكے دوران اس بات زور ديتے ہوئے كہ شام كو اسلامی اور قدرت مند ملك كی حيثيت سے باقی رہنا چاہيئے كہا : ہمیں كے حل كے لیے مناسب راہ حل تلاش كرنے اور اس پر عمل درآمد كے لیے كوششوں كی ضرورت ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے صدر كی ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۱۴ اگست كو اسلامی تعاون تنظيم كے ہنگامی سربراہی اجلاس میں شركت كی غرض سے مكہ كا سفر كرنے والے ايرانی صدر محمود احمدی نجاد نے تيونس كے صدد محمد منصف المرزوقی كے ساتھ ملاقات كے دوران انقلاب كے دوران تيونسی عوام كی كاميابی اور المزروقی كے صدر منتخب ہونے پر مبارك باد پيش كی اور اس بيان كے ساتھ كہ آزادی اور ترقی كے اس سفر میں ايرانی قوم تيونسی عوام كے ساتھ ہے كہا : ايرانی قوم نے تيونس میں رونما ہونے والی تبديليوں پر ہميشہ نظر ركھی ہے اور اس ملك كے عوام كی ترقی اور كاميابيوں پر خوشی كا اظہار كرتی ہے ۔
1079783