سياسی گروپ : قدس كمیٹی كے صدر نے قدس كے عالمی دن كے موقع پر ريليوں كی اہميت پر روشنی ڈالتے ہوئے كہا : قدس كا عالمی دن مسئلہ فلسطين كو ابھی تك زندہ اور مسلمانوں كے علاوہ دنيا كے تمام حريت پسندوں كے درميان اس كی اہميت كو واضح كرنے میں كامياب ہوا ہے اور اس نے مسئلہ فلسطين كو فراموشی كےسپرد كرنے كی تمام ترصیہونی كوششوں كو ناكام بنايا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، ۱۵ اگست كو قدس كمیٹی كے صدر رمضان شريف كی پريس كانفرنس اسلامی تبليغات كے كانفرنس ہال میں منعقد كی گئی ہے ۔
انہوں نے عالمی قدس كے نام گزار امام خمينی (رہ) كو خراج عقيدت پيش كرتے ہوئے كہا : آج ہم مزاحمت كی حمايت اور اسرائيلی حكومت كی جانب سے فلسطينی عوام پر ظلم و ستم كی طرف عمومی افكار كو متوجہ كرنے لے لیے بہت سے قابل تعريف اقدامات كا مشاہدہ كر رہے ہیں اور ہماری نوجوان نسل اس بات كی گواہ ہے كہ اسرائيل كے جعلی وجود كے خاتمے پر مشتمل امام خمينی (رہ) كی پيشن گوئيوں كا ايك بڑا حصہ ثابت ہو چكا ہے ۔
1079808