سياسی گروپ : قائد انقلاب نے واضح كيا : جس طرح ايك بار اسلامی انقلاب كی كاميابی ، دفاع فلسطين كا جذبہ اور قيديوں كی واپسی كی شكل میں اميد كا ستارہ چمكا تھا بالكل اسی طرح اللہ كی مدد سے ايك بار پھر مسئلہ فلسطين كے حل كی اميد كا سورج بھی طلوع ہوگا اور یہ اسلامی سرزمين يقينی طور پر مسلمانوں كو واپس ملے گی جبكہ جعلی اسرائيلی رياست دنيا كے نقشے سے مكمل طور پر محو ہو جائے گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے دفتر رہبر كی ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۱۵ اگست كو حضرآيت اللہ العظمی خامنہ ای نے سينكڑوں افراد كے ساتھ ملاقات كے دوران آذربائيجان كے زلزہ متاثرين كے ساتھ اظہار ہمدردی اور مسئلہ فلسطين كو عالم اسلام كا مہم ترين مسئلہ قرار ديتے ہوئے زور ديا : اللہ كے فضل و كرم سےاس سال بھی ايران كی مسلمان عوام قدس كے عالمی دن كے موقع پر ريليوں كے ذريعے اسلام و فلسطين كے دشمنوں كو آہنی جواب دے گی ۔
1080052