سيد حسن نصر اللہ كا قدس اور فلسطينی تحريك كے موضوع پر خطاب

IQNA

سيد حسن نصر اللہ كا قدس اور فلسطينی تحريك كے موضوع پر خطاب

بين الاقوامی گروپ : حزب اللہ لبنان كے سيكرٹری جنرل آج بعد از ظہر عالمی يوم قدس كی مناسبت سے بيروت كے جنوب میں خصوصی خطاب كریں گے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے "المنار" نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ لبنان كے سيكرٹری جنرل آج شہيد سیّد محمد باقر صدر ہال میں جماعت كی خصوصی تقريب سے خطاب كریں گے ۔
یہ پروگرام عالمی يوم قدس كی مناسبت سے آج مقامی وقت كے مطابق شام پانچ بجے بيروت كے جنوب میں واقع مدرسہ المھدی میں منعقد ہو گا ۔
قدس اور فلسطينی تحريك ، صیہونيوں كے ظلم و ستم كی تاريخ اور شام ، لبنان ، اور ديگر ممالك میں رونما ہونے والی تبديلياں اس خطاب كے اہم محور ہوں گے ۔
1080895