ماہ رمضان كے آخری جمعہ كی عالمی يوم قدس كے عنوان سے تعيين كی مناسبت سے امام خمينی (رہ) كا تاريخی پيغام

IQNA

ماہ رمضان كے آخری جمعہ كی عالمی يوم قدس كے عنوان سے تعيين كی مناسبت سے امام خمينی (رہ) كا تاريخی پيغام

سياسی گروپ : امام خمينی (رہ) نے مظلوم فلسطينی ملت كی حمايت كی غرض سے ۱۶ رمضان ۱۹۷۹ء كے دن رمضان المبارك كے آخری جمعہ كو عالمی يوم قدس كا نام دے كر مسئلہ فلسطين میں ايك نئی روح پھونك دی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق اسلامی جمہوریہ ايران كے بانی كا پيغام اس طرح سے ہے ۔
بسم اللہ الرحمن الرحيم
میں تمام مسلمانوں اور اسلامی حكومتوں سے اپيل كرتا ہوں كہ غاصب صیہونيوں اور ان كے حاميوں كے ہاتھ قطع كرنے كے لیے ماہ رمضان كے آخری جمعہ كو جو ايام قدر میں سے ہے اور اس سے فلسطينی ملت كی سرنوشت بھی متعين ہو سكتی ہے ، روز قدس كے عنوان سے انتخاب كریں اور بين الاقوامی سطح پر پروگرام منعقد كر كے مسلمانوں كے قانونی حقوق كی آواز بلند كریں ۔ خداوند متعال سے اہل اسلام كی اہل كفر پر فتح كی دعا كرتا ہوں ۔
روح اللہ موسوی الخمينی
7 اگست 1979
1080693